MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیہون میں بچےکو بچانے کی کوشش میں خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے

0 319

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سہیون(مسائل نیوز) سیہون میں انتہائی دلخراش واقعہ، بچےکو بچانے کی کوشش میں خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ انڑپور کے قریب ایک بچہ پانی میں گرگیا تھا جس کو بچانے کیلئے فیملی کے دیگر افراد بھی پانی میں کود گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیہون میں پانی میں گرنے والے بچے کو بچانے کی کوشش میں خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کو ریسکیو کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ انڑپور کے قریب ایک بچہ پانی میں گرگیا تھا جس کو بچانے کیلئے فیملی کے دیگر افراد بھی پانی میں کود گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتوں اور تین بچے شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچےکو بچانے کی کوشش میں 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 افرادکو بچالیا گیا جبکہ 4 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلے سے لاڑکانہ، میہڑ، انڈس ہائی وے بھی شدید متاثر ہیں اور جوہی بیراج سے لیکر خیرپورناتھن شاہ اور میہڑ تک انڈس ہائی وے 20 کلومیٹر تک زیر آب ہیں اور سڑک پر 4 سے پانچ فٹ پانی موجود ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.