لورالائی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی ہمارے پارٹی کارکنوں کی محنت اور باہمی اتحاد و اتفاق کا ثمر ہے،حاجی محمد طور اوتمانخیل
لورالائی (مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی لورالائی کے سینئر مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان بھر کے تما م اضلاع میں اور خصوصاًضلع لورالائی میں شاندار اکثریت حاصل کی ہے انہوں نے بلوچستان عوا می پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے پر لورالائی کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کا بلوچستان عوامی پارٹی پر اعتماد ہمارے کرائے گئے ترقیاتی کاموں اور بے روزگار نواجونو ں کو روزگار فراہم کرنے کی وجہ سے ہے اور عوام کے اس اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ لورالائی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی ہمارے پارٹی کارکنوں کی محنت اور باہمی اتحاد و اتفاق کا ثمر ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان اپنی صفو ں میں اتحا د پید ا کریں ہماری کامیابی یقینی ہے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ جمہوری عمل میں کارکنان کی رائے بڑی اہمیت کی حامل ہے اور ان کی رائے کو ہم اہمیت بھی دیتے ہیں اور آئند ہ بھی ورکر کے مشورے اور تعاون سے آگے بڑھیں گے کارکنا ں اگر اسی طرح اتفاق اور اتحادسے رہے تو انشاء اللہ بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ اور بیلہ کے بلدیاتی انتخابات بھی شاندار طریقے سے جیتے گی اور بھر پور اکثریت حاصل کرے گی صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان عوامی نے سٹی سمیت مختلف یونین کونسلز میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ لورالائی کے عوام سابقہ نمائندو ں کی ناکام کارکردگیوں سے مایوس ہوکر ان کو سیاسی میدان سے باہر کیا ہے اس سے بلوچستان عوامی پارٹی کی عملی کارکردگی اور عوامی خدمات کا بڑ اثبوت ملتا ہے اور عوام نے اسی کارکرگی اور خدمات کی وجہ سے بلوچستا ن عوامی پارٹی کو کامیاب کیا ہے صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے بلوچستان بھر سے اور بلوچستان عوامی پارٹی لورالائی کے کامیاب امیدواروں اور دیگر تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم تمام تر سیاسی اختلافات بھلاکر اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کریں اور ان کے مسائل حل کریں ہم سب کو زئی خیلی سے بلاتر ہوکر علاقے کے مفاد کو ترجیح دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے اتحا دیوں سمیت اس وقت میونسپل کمیٹی کی 23کے قریب سیٹیں حاصل کی ہیں انہوں نے لورالائی کے غیور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے لورالائی اور اس کے گرد نواح میں جو ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ انشاء اللہ جاری رہے گا اور عوام کے تمام مسائل کے حل تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے بلوچستان کا حکومت مستحکم ہے تنقید کرنے والے اور اسے گرانے والے پانچ سال انتظار کریں انہو ں نے کہا کہ قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کے دعوو ں سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے انکے دور میں کونے کونے میں دودھ اور شہد کے نہریں بہتی تھیں ان کا کا م صرف اور صرف عوام کو سہنے خواب دیکھنا تھا اور اپنی لوٹ مار کرکے اپنی جیبں بھرنا تھا جو انہوں دل کھول کر بھریں ا ورعوام کو کچھ بھی نہیں دیا انہوں نے کہا کے ہم نے اب عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں جسکی وجہ سے انہیں ہمارے ترقیاتی منصوبے برداشت نہیں ہورئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی حقیقی خیر خواہ پارٹی ہے اور ہم صرف جھوٹے وعدے نہیں کرتے ہم جو کہتے وہ کر کے دیکھاتے ہیں اور ہم عوام سے تمام وعد وں کو پور ا کریں گے وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت میں محکمہ صحت زراعت تعلیم امن امان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کے عوام پایوس نہ ہو انکے حقوق کا تحفظ کیا جاریا ہے انکے وسائل ان تک ضرور پہنچا یا جائیگا صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ ہماری مشترکہ منزل ایک مضبوط اور مالی طور پر مستحکم بلوچستان ہے وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ درست سمت میں چل رہا ہے مگر چند عناصر کو قدوس بزنجو کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی اور اس سے سے خائف ہیں بلوچستان کے عوام قدوس بزنجو کی حکومتی پالیسوں اور اقدامات سے مطمین ہیں انہوں پرامین بلدیاتی کروانے پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔