MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اورآسٹریلیا سیریز،100 فیصد تماشائیوں کومیچ دیکھنے کی اجازت

این سی اوسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز میں ویکسین شدہ افراد اسٹیڈیم میں جاکرمیچز دیکھ سکیں گے

1 481

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) نیشنل کمانڈراینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچوں کے دوران 100 فیصد تماشائیوں کواسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔این سی اوسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز میں ویکسین شدہ افراد اسٹیڈیم میں جاکرمیچز دیکھ سکیں گے۔

- Advertisement -

بارہ سال سے کم عمرکے بچے بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کواسٹیڈیم جاکرایکشن میں دیکھ سکیں گے جبکہ12 سال اوراس سے زائد عمرکے افراد کے لئے ویکسینیشن لازمی قراردی گئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق 4 مارچ سے 5 اپریل تک ایس اوپیز کی پابندیوں کے ساتھ 100 فیصد تماشائیوں کوگراونڈ آنے کی اجازت ہوگی۔

این سی اوسی نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ،سندھ، پنجاب اورمتعلقہ اداروں کونوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.