MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور فائنل عمران خان اور پرویز الٰہی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

1 343

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)نے تمام سیاسی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور کو حتمی شکل دے دی۔ عمران خان کی وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے ساتھ تفصیلی ملاقات وئی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی شریک ہوئے ، عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی الگ بھی ملاقات ہوئی ۔ دوسری طرف عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے‘ عمران خان اورپرویزالٰہی کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، آڈیو لیکس اورعوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے نئی قانون سازی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف کی ۔عمرا ن خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ کام نئی نسل کو تباہی سے بچانے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں آڈیو لیک کامعاملہ بھی زیر بحث رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے نہ نظام انصاف نہ محافظوں نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.