Browsing Category
پاکستان
پاکستان
گٹر کا ڈھکن چوری ، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید کی سزا ہوگی، مریم نواز کا اعلان
لاہور(مسائل نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
جاری بیان کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں قانون لارہے ہیں کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور…
الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے فنڈز پر وضاحت طلب
اسلام آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے فنڈز پر وضاحت طلب کر لی گئی ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں…
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
لاہور(مسائل نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 148ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 064ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی…
قازقستان کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت کا وزیراعظم ہاؤس پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر صدر قازقستان قاسم جومارت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔…
اسحاق ڈار اور قازقستان کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور
اسلام آباد (مسائل نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے قاسم جومارت توکایووف کو پاکستان آمد پر خوش…
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کا انکشاف
کراچی (مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی۔
ملک بھر میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات…
لکی مروت میں پولیس کانسٹیبل اہل خانہ کے سامنے قتل، مسلح افراد نے گھر کو آگ لگادی
ڈی آئی خان(مسائل نیوز)لکی مروت میں پولیس کانسٹیبل کو گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کردیا گیا جب کہ مسلح افراد نے گھر کو بھی آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق واقعہ سرائے نورنگ کے گاؤں نصر خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے پولیس…
چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں: شیخ رشید
راولپنڈی(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا…
بلوچستان کے دہشت گرد افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں: خواجہ آصف
لاہور (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں جو ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ عناصر دشمن ممالک کی پشت پناہی سے…
یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان کے معروف اور متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔
رجب بٹ اور ندیم نانی والا سائبر کرائم سمیت مختلف مقدمات میں نامزد ہیں اور ان پر بیرون ملک سفر…