MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’’تمہارا بچہ کھلونا نہیں ہے‘‘ شنیرا اکرم اداکار فیروز خان پر برس پڑیں

2 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سوشل ورکر شنیرا اکرم نے بیٹے کو گود میں بٹھا کر ڈائیونگ پر فیروز خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شنیرا نے حمائمہ کی انسٹا اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں اس کا بھائی اپنے بیٹے کو گود میں بٹھا کر گاڑی ڈرائیو کررہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے لوگوں کی بیوقوفی پر بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے، یہ اپنے موٹے دماغ میں یہ بات کیوں نہیں ڈالتے کہ یہ بات کتنی خطرناک ہے۔ شنیرا اکرم نے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ا?پ اپنے بچے کی زندگی کو رسک میں ڈال رہے ہو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ کامن سینس کی بات ہے، بچوں کو پیچھے بٹھانا چاہئے اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھنے چاہئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) پاکستانی اداکار فیروز خان نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی تنقید پر سخت جواب دیا ہے۔شنیرا اکرم نے گزشتہ روز […]

  2. […] نیوز)عدالت نے اداکار فیروز خان کو اپنے بچوں کے اخراجات کے لئے سابق اہلیہ کو ماہانہ 80 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.