MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں بیوی اور بچوں کے قتل کا واقعہ ملزم سے متعلق اہم انکشافات

0 465

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بیوی اور بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے ملزم فواد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

جلد ہی 164 کے بیان کے لیے اسے عدالت لے جایا جائے گا۔تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کی ووکل کارڈ بری طرح متاثر ہوئی ہے، ڈاکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم اب بول نہیں پائے گا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کے گھر سے پانچ موبائل فون ملے تھے جبکہ اس کا فون لاک ہے اس کے فون کا فرانزک بہت اہم ہے جس سے مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔واضح رہے کہ 29 نومبر کو ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے بیوی اور تین بچیوں کی لاشیں برا?مد ہوئی تھیں جبکہ ملزم نے خود بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔ ملزم نے اپنی اہلیہ ہما، 16 سالہ بیٹی نیہا، بارہ سالہ بچی فاطمہ اور دس سالہ بچی ثمرہ کو قتل کیا تھا۔ایس ایس پی کورنگی ساجد امیرسدوزئی کا کہنا تھا کہ کہ فواد نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.