MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا

1 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ سلیمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک ہیں اس کے بعد ایف آئی آر ہوئی، جس پر عدالت نے کہا کہ پٹیشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتیامجد پرویز نے کہا کہ 11 دسمبر کو سلیمان شہباز پاکستان واپس آئیں گے، استدعا ہے کہ ائیرپورٹ سے عدالت آنے تک حکام کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا جائے۔اس موقع پر وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے سلیمان شہباز کا ائیر ٹکٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا اور سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز بھی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے ملک واپس پہنچ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.