بلوچستان کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مہنگائی کے تناسب سے الاؤنس دیے جائیں، بی بی جان کاکڑ
کوئٹہ (مسائل نیوز) آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین کی صدر بی بی جان کاکڑچیئرپرسن بشری آرا نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مہنگائی کے دور میں تنخواہ سے گزار نہیں ہوتا اس لئے فوری طور پر الاؤنس فراہم کیا جائے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہمیشہ اپنے کام ایمانداری سے کیے ہیں، حکومت بلوچستان کو لیڈی ہیلتھ ورکر کے ساتھ دینا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ مرکزی چیئرپرسن بشریٰ آرا کو خوش آمد ید کہتے ہیں کہ انہوں نے بلوچستان کا دورہ کیا اور ہمیشہ سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حقوق اور تنخواہ سے متعلق بھرپور کوشش کی اور ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ کی طرز پر بلوچستان میں بھی تنخواہیں دی جائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مسئلے کے حوالے سے حکومت بلوچستان کو توجہ دلاتے ہیں کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز دن رات اپنی خدمت پیش کررہی ہے مگر اس کے باوجود ہمیں وہ مراعات نہیں دی جارہی جس سے ہم اپنا گزار ا بسر کرسکے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایک عرصے سے دہشت گردی کی فضا قائم ہے جس دہشت گردی کا نشانہ صرف پولیس اور عملہ صحت رہے مگر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے خدمات میں کوتاہی نہیں کی ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ اپنے حقوق کیلئے احتجاج کا لائحہ عمل طے کرینگے۔
- Advertisement -