MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کرنسی مارکیٹ میں ہلچل، ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قیمتوں میں ردوبدل، خریدار ہوشیار رہیں!

0 54

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز): پاکستان کی اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں منگل کو پھر ہلچل دیکھنے میں آئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق طلب اور رسد کے دباؤ نے روپے کی قدر کو متاثر کیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 283.25 روپے جبکہ انٹر بینک میں 280.70 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ اور یورو نے بھی اپنی اڑان جاری رکھی ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 378.50 روپے اور یورو 332.00 روپے تک جا پہنچا ہے۔ انٹر بینک میں بھی پاؤنڈ 375.11 روپے اور یورو 329.53 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی رجحانات کے باعث اہم کرنسیوں میں تیزی کا رجحان غالب ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.