راولپنڈی(مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہو گیا،اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی،نئے سکرپٹ میں معاشی سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہو گی۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں،لوگوں کوغلط فہمی تھی کہ عمران خان 25 دن سمری پر بیٹھا رہے گا،اداروں نے بھی کہا ہے کہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام گھمبیر ہو گیا ہے۔
فوج نے سیاست سے دور رہنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔نیاآرمی چیف کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں ملک اورعوام کے ساتھ کھڑا ہو گا،سیاسی استحکام قبل از وقت الیکشن سے آئے گا۔ سابق وزیر داخلہ نے آج 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور کل 12 بجے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرنے کا اعلان بھی کیا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیاست بھی آج سے مثبت پٹری پر چڑھ گئی ہے، خود کو فلاسفر اور انٹرنیشنل ارسطو سمجھنے والوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے، نہایت ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں قبل از وقت انتخابات ہوں گے،نئے آرمی چیف پاکستان کی تاریخ کے ایک مختلف آرمی چیف ہوں گے،فوج ایک نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہورہی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نئے آنے والے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی دونوں میرے شہر سے تعلق رکھتے ہیں،انہیں تعیناتیوں پر مبارکباد دیتا ہوں۔سب چیزیں خوش اسلوبی سے طے ہوگئی ہیں،اب قوم اب الیکشن کی تیاری کرے،آپ دیکھیں گے کہ جنرل عاصم منیر فوج کو سیاست سے دور کرکے دکھائیں گے،یہی صورتحال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج کا دن حقیقی آزادی کا دن ہے اور آج کا دن […]