MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صبا فیصل نے بہو نیہا اور بیٹے سلمان فیصل سے متعلق ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) معروف اداکارہ صبا فیصل نے بہو اور بیٹے کے ساتھ اختلافات سے متعلق ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔انہوں نے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا تاہم اب مجبورا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگ مجھے نیہا کی سوشل میڈیا پوسٹ پر گالیاں دے رہے ہیں، میں نے تو بہت خوبصورت زندگی گزاری ہے۔
جب کسی خاندان میں نیہا جیسی منفی عورت آ جاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں، میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں۔میں یہ بھی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ زندگی کیسے گزارے گا۔اداکارہ نے کہا زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا بس اتنا کہوں گی میرا نیہا سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔

- Advertisement -

بیٹے نے اسی کے ساتھ رہنا ہے اس لیے اس سے بھی میرا، میری بیٹی اور شوہر کا کوئی تعلق نہیں۔صبا فیصل نے کہا بہت سے سوشل میڈیا پیجز نے نیہا کی پوسٹس شئیر کیں لیکن میں اور میری بیٹی اس لیے خاموش رہے کہ ہم کچھ بھی بولتے ہیں تو بات وائرل ہو جاتی ہے۔اگر میں باتوں کی گہرائی میں گئی تو لوگ تھو تھو کریں گے اس میں صرف یہ ہی کہہ رہی ہوں۔

۔
ایک اور ویڈیو پیغام میں تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ آپ سب لوگوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔لیکن میں چاہتی ہوں کے اب مزید اس معاملے پر کوئی بحث نہ کی جائے۔نا تو مجھے برا بھلا کہا جائے اور نہ ہی بہو اور بیٹے کو برا بھلا کہا جائے۔رشتے ہار جیت سے نہیں بنتے یہ دلوں کے رشتے ہوتے ہیں اور دلوں سے بنتے ہیں۔ آج کا دن میرے لیے بہت مشکل تھا۔
مجھے امید ہے آپ سب میرے لئے، میرے گھر والوں کے لئے اور میرے سکون کے لیے دعا کریں گے۔چار سال اس معاملے پر چپ رہ کر میں نے اپنی عزت، دولت، شہرت کی قیمت ادا کی۔ صبا فیصل نے کہا کہ ہم یہ سب چار سال سے برداشت کر رہے ہیں اور اب معاملات کو سوشل میڈیا پر لانے کا مقصد یہی تھا کہ سب کو علم ہو کہ آرٹسٹ کو عزت، دولت ،شہرت کمانے کے بدلے بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کو اداکاروں کی تاریک پہلوؤں کو محسوس کرنے کی توفیق دے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.