MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

توہین عدالت کیس، عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

2 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ۔عمران خان نے کہا ہے کہ جانتے بوجھتے ہوئے سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی نہیں کی گئی، یقین دہانی کراتا ہوں مجھے 25 مئی کی شام عدالتی حکم سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے حکم میں بابر اعوان کی مجھ سے ملاقات کرنے کا بھی کہا۔
عدالتی حکم کے باجود انتظامیہ نے ملاقات میں کوئی سہولت میسر نہیں کی۔25 مئی کو پونے 7 بجے کارکنان کو دیا گیا ویڈیو پیغام سیاسی معلومات پر جاری کیا گیا۔احتجاج کے دوران جیمرز کی وجہ سے فون کے ذریعے رابطہ ناممکن تھا۔نادانستہ طور پر اٹھائے گئے قدم پر افسوس ہے۔25 مئی کو ڈی چوک جانے کی کال دینا حکومتی رویے کے خلاف پرامن احتجاج کے لیے تھی۔
سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس میں شامل ہونے کو نہیں کہا گیا۔مجھے اب بتایا گیا ہے کہ اسد عمر نے جی نائن گراؤنڈ کے حوالے سے ہدایات دیں۔اس سے قبل بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں۔ عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 25مئی لانگ مارچ میں پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں ہے۔
عمران خان کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس کے علاوہ عمران خان نے تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے 3نومبر تک کی مہلت مانگی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 25 مئی کے واقعات سے متعلق توہین عدالت کیس میں عمران خان سے ہفتے تک جواب طلب کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قراردیا ہے کہ اساتذہ کو موسم گرما اور موسم سرما کی […]

  2. […] (مسائل نیوز) اسد عمر نے توہین عدالت کیس میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے اپنی تقریر پر غیر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.