MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مصلحت کی خاطر عمران خان کیخلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں

0 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مصلحت کی خاطر فی الحال عمران خان کیخلاف کارروائی کی ضرورت نہیں،انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے،لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اپنے طور پر تحقیقات کیں کہ لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے،سعودی ولی عہد کے دورے کو سبوتاژ کرنے کیلئے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا گیا کیونکہ جب تک سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ نہیں طے ہوئی تھی تب تک عمران لانگ مارچ کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کر رہے تھے۔
عمران خان کو جیسے ہی علم ہوا کہ دورہ نومبر میں ہو گا تو مارچ شروع کر دیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا ایک ملک نہیں چاہتا ہے کہ سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں،اس لیے وہ ملک لانگ مارچ کی فنڈنگ کر رہا ہے۔جیسے امریکا کا مستقبل نہیں رہا،ایسے ہی اب عمران خان کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔امریکی سازشی بیانیے اور سائفر سے پیچھے ہٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا غیر ضروری عنصر ہے۔اس کی پشت پر بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ ہےصداقت کا یہ عالم ہے کہ صبح ایک بات کرتا ہے تو شام کو دوسری بات، کسی بات پر آج تک قائم نہیں رہا ،یہ کیسی صداقت ہے۔ امانت کا یہ عالم ہے کہ لوگوں کو چور کہتا ہے لیکن اس نے تو پوری دنیا کو لوٹا ہے۔جو لوگ ایسے آدمی کی پشت پناہی میں ہیں وہ پاکستان میں تخریب کاری چاہتے ہیں،عوام ایسے لوگوں کو کچل کرکے رکھ دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.