MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ،ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم

0 446

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے، رضا شاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا آپ کس باغ کی مولی ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے واقف نہیں ہیں، نومبر تو اہم ہے ہی تاہم پہلے 10 دن بھی کم نہیں، مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔
علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کواسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، راناثنا اللہ معاملے ٹھیک کرنے کے بجائے خراب کررہے ہیں، ایک بھی لاش گر گئی تو یہ بھاگ نہیں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی چیز پوائنٹ آف نو ریٹرن نہیں ہوتی، الیکشن کی تاریخ پر بات کرنی چاہیے، اسی میں سب کا فائدہ ہے، لاشیں گریں گی تو سب گھر جائیں گے جھاڑو پھر جائے گی، یہ اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں، ہمیں اپنے احتجاج کو پرامن، قانونی و آئینی رکھنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اسلام آباد میں داخلے سے نہیں روک سکتی، عوامی جذبات کی تضحیک کرنےوالا ذلیل و خوار ہوجائے گا، اگر بدھ تک گرفتار نہیں ہوا تو ان کا استقبال کروں گا۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کرپٹ ہے زرداری چور ہے یہ تو اسٹیبلشمنٹ نے مجھے بتایا، اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف کے خلاف کیس بنوائے، اسٹیبلشمنٹ کی جے آئی ٹی نے ثابت کیا کہ نواز شریف کرپٹ تھے اور اب اسٹیبلشمنٹ نے چوروں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا، اگر اسٹیبلشمنٹ چوروں کے ساتھ کھڑی ہے تو عوام اس کے ساتھ نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں کہ عمران خان کا ادارے سے تصادم ہوگیا، ایسی کوئی بات نہیں، فوج بھی ہماری ہے، ملک بھی ہمارا ہے، جب فوج پر تنقید کرتا ہوں تو وہ تعمیری تنقید ہوتی ہے، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، میں صرف قانون کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کی حفاظت کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.