اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چین کےساتھ ہماری دوستی پہلے سے زیادہ مستحکم ہوئی ہے، روس کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات میں ایک نیا خوشگوار موڑ آ چکا ہے اور آئندہ دنوں میں یہ مزید مستحکم ہوتے چلے جائیں گے،ہماری کاوشوں کے نتیجے میں ایک اچھی خبر سامنے آ رہی ہے چین میں یونیورسٹییَز کھلنا شروع ہو گئی ہیں
- Advertisement -
اور طلباءکی تعلیم کا سلسلہ بھی دوبارہ سے شروع ہونے جارہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین کے ساتھ ہمارا ہر دورہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، وزیر اعظم عمران خان آج چین روانہ ہو رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان چین میں منعقدہ ونٹر اولمپکس کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی چین کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی طے ہو چکی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر شی کے ساتھ ملاقات ہو گی جس میں دو طرفہ اسٹریٹیجک شراکت داری، خطے سے متعلقہ امور بالخصوص افغانستان کی صورتحال اور جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام سے متعلقہ موضوعات پر گفتگو ہو گی۔انہوںنے کہاکہ چینی وزیر اعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی،