لاہور (مسائل نیوز) پی ٹی آئی مارچ میں شریک تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جارحانہ انداز کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں اسد عمر کو کینٹر پر اپنے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی رہنماؤں سے بحث و مباحثہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کلپ میں کسی رہنما کی آواز سنائی نہیں دے رہی۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ معاملہ مارچ میں جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا۔
دوسرا جنریٹر مارچ میں شامل گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا۔جنریٹر کو کینٹر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا،ہم لاہور کا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوش تھے۔ اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں،میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کہ اختلافات ہو گئے۔
اللہ کے بندوں اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہو رہی تھی۔
- Advertisement -
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا دن شاہدرہ سے شروع ہو گا اور کامو نکی میں اختتام پذیر ہو گا۔لوگوں نے عمران خان پر جو محبت نچھاور کی ہے اس سے عوام کے سیاسی شعور کا اندازہ ہوتا ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف خصوصاً ان خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے جو بچوں کے ساتھ مارچ میں آئیں۔
اس تحریک میں وہ لوگ شامل ہیں جو اگلی نسل کیلئے نظام بدلنا چاہتے ہیں،اس تحریک کا مقصد عوام کو با اختیار بنانا ہے اور فیصلہ سازی کو بند کمروں سے نکالنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی مڈل کلاس دقیانوسی نظام کو بدلنے کیلئے باہر نکلی ہے اور عمران خان کی قیادت میں اس نظام کو بدلے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی لانگ مارچ لاہور کے علاقے داتا دربار پہنچ کر رک گیا،ہفتے کی صبح شاہدرہ سے مارچ کا سفر دوبارہ شروع ہو گا۔
[…] (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کی تاریخ ملنے پر صوبائی […]
[…] تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’حقیقی آزادی مارچ کے […]
[…] تین افراد پر حملے کا الزام عائد کردیا، پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے کہا کہ معلومات کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں یہ قاتلانہ […]