MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کمی ہو گئی

3 1,085

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ہو گئی۔ پام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 91 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 88.19 ڈالر ہو گئی ۔

- Advertisement -

برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 93 سینٹ کمی کے بعد96.3 ڈالر پر آ گئی ۔عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ پام آئل کی فی ٹن قیمت 4.87 ڈالراضافے کے بعد بڑھ کر 831.60 ڈالر ہو گئی۔ سونے اور چاندی سمیت قیمتی دھاتوں کے ریٹ گر گئے ۔ سونے کی فی اونس قیمت میں 17.30 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت کم ہو کر 1648 ڈالر ہو گئی۔دوسری جانب پاکستان میں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے‘پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے کمی ہوسکتی ہے جس کے بعد ممکنہ قیمت 221 روپے 94 پیسے ہوگی۔پٹرول کے برعکس ڈیزل کی قیمت میں3 روپے 70 پیسے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس ممکنہ اضافے کے بعد فی لٹر ڈیزل کی قیمت 239 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 11ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر حکومت تذبذب کاشکار ہے کہ نئے سال کی آمد پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.