MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارتی فرنچائز مالکان کیلئے جلد کھیلنے کا امکان

0 391

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل۔ نیوز) سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے پر پابندی کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی فرنچائز مالکان جلد ہی اپنی ٹیموں میں لے جائیں گے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے 2008ء اور 2009ء میں آئی پی ایل میں حصہ لیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان سیاسی صورتحال خراب ہونے پر آئی پی ایل نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے انتخاب پر پابندی لگا دی۔
تاہم آکاش چوپڑا کا خیال ہے کہ یہ رجحان جلد ہی بدل جائے گا کیونکہ امکان ہے کہ ہندوستانی مالکان کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے شروع کی جانے والی نو تشکیل شدہ T20 لیگ سمیت دیگر ٹی ٹونٹی لیگز کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کریں گے ۔
آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر آئی پی ایل میں پابندی ہے لیکن وہ باقی تمام ٹی ٹونٹی لیگز میں کھیلتے ہیں۔

- Advertisement -

لہٰذا چونکہ ہندوستانی فرنچائز مالکان نے دوسری لیگز میں ٹیمیں خریدی ہیں، اس لیے وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل کریں گے، پاکستانی کھلاڑی جلد ہی ایک بار پھر ہندوستانی فرنچائز مالکان کے لیے کھیلنے جا رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان پہلے ہی کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ہندوستانی سپر سٹار شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس ٹیم کا نام ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نائٹ رائیڈرز تھا۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کھلاڑیوں کو بڑھتی ہوئی ٹی ٹونٹی لیگز کے لیے این او سی فراہم کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.