بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی! آپ نہیں آنا چاہتے بھارت نہ آؤ، ہربھجن سنگھ ہٹ دھرمی پر اتر آئے
نئی دہلی (مسائل نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیدیا۔ پاکستانی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ٹیم کو پاکستان میں سیکیورٹی ایشوز ہیں اس لیے بی سی سی آئی ٹیم نہیں بھیجنا چاہتا۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے، ہمیں اپنی کرکٹ چلانے کے لیے بھارتی بورڈ کی طرف دیکھنا پڑتا ہے، ’’اگر ایشیاء کپ میں بھارت پاکستان نہیں جاتا تو یہ ہمارا فیصلہ ہے آپ بھی ورلڈکپ 2023ء کھیلنے نہ آئیں کس نے کہا ہے آپ کو آئیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے کھیلنے کا کوئی شوق نہیں، البتہ پاکستان کو بھارت کی ضرورت ہے، آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025ء میں بھارتی ٹیم کے آنے سے متعلق سوال پر انہوں نے ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعد ازاں کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔
اس موقع پر پاکستان کے سابق بولر تنویر احمد نے ہربھجن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں آپ ایسے ہی انکار کر کے دکھائیے گا پھر دیکھتے ہیں جس پر آگ بگولہ ہوگئے۔