MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا

1 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم مقامی عدالت میں چیلنج کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی سابق وزیر داخلہ کی ملکیت ہے اس کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی۔ مقدمے کی تاریخ 24 اکتوبرمقرر ہے اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔
شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق درخواست دائر کرنے کے لیے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج خورشیدعالم نے شیخ رشید کی درخواست پر ڈائریکٹرمتروکہ وقف املاک کونوٹس جاری کردیا۔عدالت نے حکام کو کل مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے کوئی بھی غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا۔

- Advertisement -

متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید اور انکے بھائی کی جائیداد سے بے دخلی کا نوٹس جاری کیا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نے کہا کہ 7 روز کے اندر زیر قبضہ اراضی یونٹس خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا،جائیداد میں لال حویلی کی جگہ بھی شامل ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی پولیس کی معاونت کیلئے خط لکھا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے 19 اکتوبر کو آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے مطابق لال حویلی سمیت متروکہ وقف کی 7 اراضی یونٹس کی متعدد سماعتیں ہو چکی ہیں،شیخ رشید اور انکے بھائی کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔ایف آئی اے کو بھی کارروائی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔شیخ رشید کو جلد ایف آئی اے میں بھی بلائے جانے کا امکان ہے،شیخ رشید کو متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں بلایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کے نوٹس پر ردِعمل میں کہا کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.