اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس اور گھر کی لائن ریکارڈ اور لیک کرنا جرم ہے، آڈیو لیکس کے خلاف عدالت میں جارہا ہوں، کیا میں ملک دشمن ہوں، ہم جھوٹے مقدمات ہورہے ہیں، جومرضی کرلیں اب یہ سیلاب رکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے ننکانہ صاحب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی مہنگائی پر بات کرنے والا تھا کہ ڈیزل کی قیمت اوپر چلی گئی، کسان مشکل میں ہے، ڈیزل کے ساتھ بجلی کی قیمت بھی دوگنی سے زیادہ ہوگئی ہے، میری پوری کوشش ہے نوجوانوں کو تعلیم دی جائے اور پاکستان میں ایک نصاب آئے، پیسے والوں اور امیر لوگوں کیلئے انگلش میڈیم، اور عام آدمی کیلئے اردو میڈیم جس سے وہ اوپر نہیں جاسکتے، انگریزوں کے بنائے نصاب کو پہلی بار ہماری حکومت نے بدلنے کی کوشش کی، تاکہ پاکستان کا بچہ یکساں نصاب کو پڑھ کر وزیراعظم بن سکے، اچھی نوکریاں مل سکیں، یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے، یونیورسٹیوں میں ٹیکنالوجی پڑھائی جانی چاہیے، نمل کالج میں ٹیکینکل اور ٹیکنالوجی کی ڈگری دی جاتی ہے اس لیے 90فیصد بچوں کو ڈگری کے دوران ہی نوکریاں مل جاتی ہیں، روزگار 70سے ایک لاکھ تک نوکری مل جاتی ہے۔
باہر سے سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، عمران خان کو ہٹا کر ان کی نوکری کرنے والے کو لگانا ہے، حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سائفر کو دوبارہ اٹھا دیا ہے، کہتے کمیشن بنایا جائے گا، کمیشن آپ نہیں بنائیں گے کیونکہ آپ تو اس کا حصہ تھے۔ کمیشن ججر پر بنائی جائے گی۔ ہماری حکومت گرائی گئی کیونکہ ہم غلامی کرنے کو تیار نہیں تھے، ہم ان چوروں کو این آراو نہیں دینا چاہتے، لوگ امیر ممالک میں کشتیوں میں بیٹھ کر نوکریاں کرنے جاتے ہیں، کشتیاں ڈوب جاتی ہیں۔
ریاست مدینہ کا ایک اصول عدل اور انصاف تھا، حکومت عمران خان اور پی ٹی آئی کو عوام میں بدنام کرنے کی کوشش کررہی، گندی گندی ویڈیوز تیار کررہے ہیں، ڈی فیک ویڈیوز جو گھر میں بیٹھ کر نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کررہے ہیں، پھر ٹیپ لگا رہے ہیں، میں عدالت جارہا ہوں کہ وزیراعظم ہاؤس اور آفس کی سکیور لائن کس نے ٹیپ کی اور پھر لیک کیسے ہوئی؟ٹیپ کو لیک کرنا جرم ہے، میں عدالت جاؤں گا اور پتا چلاؤں گا، کیا میں پاکستان کا کوئی دشمن ہوں،50سال سے قوم مجھے جانتی ہے، میرے خلاف کیسز جھوٹے، ہر روز ایف آئی آر کٹ رہی ہے۔ہماری حکومت گرائی گئی کیونکہ ہم غلامی کرنے اور چوروں کو این آراو دینے کو تیار نہیں تھے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.