MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے 70ارب روپے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک متاثرین کو پیسے ملے اورنہ ہی پانی نکلاہے ،سراج الحق

2 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکرنڈ(مسائل نیوز)امیرجماعت اسلامی پاکستان سنیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ حکومت نے 70ارب روپے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک متاثرین کو پیسے ملے اورنہ ہی پانی نکلاہے ،سندھ ایک جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے اور اس کھڑے ہوئے پانی کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سکرنڈ میں قائم الخدمت ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر متاثرین سے ملاقات بھی کی ۔
میڈیا سے بات چیت میں سراج الحق نے کہاکہ اسلام آباد میں ایک ڈرامہ لگا ہوا ہے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں آئی ایم ایف کے غلام ہیں انکی جنگ اپنے مفادات کی ہے نا کہ عوام کی یا کشمیر کی یا کسی کو روزگار دینے کی نہیں ہے یہ لڑائی سو فیصد مافیاز کی لڑائی ہے میرا سندھ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا تیسرا دورہ ہے میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ ہماری مرکزی و صوبائی حکومت اپنی زمہ داریاں نبھانے میں سو فیصد ناکام رہی ہیں عالمی میڈیا نے بھی یہ چیز دکھائی کہ پاکستانی حکومت نے زمہ داری پوری نہیں کی اور جو امداد آ رہی اسکی تقسیم کی زمہ داری بھی ان افراد کی لگائی جن پر پہلے ہی خورد برد کے الزامات ہیں نیب کیسز ہیں لیکن ہم نے اپنی صوبائی قیادت کو آگاہ کر دیا کہ عوام تک انکے حقوق نہیں پہنچے تو جماعت اسلامی انکے حقوق کی لڑائی لڑے گی۔
انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار ہو یا کوئی دوسرا وزیر خزانہ یہ سب ورلڈ بینک کے ایجنٹ ہیں یہ سب این آر او کے نتیجے میں وزیر بنے ہیں۔اس موقع پراسداللہ بھٹو ، محمد حسین محنتی اورممتاز سہتوسمیت دیگررہنما بھی ہمراہ تھے۔ٹینٹ سٹی کے دورہ کے دوران الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ کے انچارج کنور راشد مکرم نے انہیں ٹینٹ سٹی کے بارے میں بریفنگ دی اس سے قبل انہوں نے درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید منیر شاہ سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک طرف قوم کا پیسہ لوٹا جاتا ہے پھر باعزت […]

  2. […] (مسائل نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا فوج کی جانب سے سیاست میں عدم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.