لوگ اسمبلیوں کی طرف نہیں اب آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں،شیخ رشید
راولپنڈی(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران جتنا پیسہ کمپنی کی مشہوری کے لیے ڈھول پیٹنے پر لگا رہے ہیں،وہ آٹے اور گھی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں۔لوگ اسمبلیوں کی طرف نہیں اب آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکاؤنٹ کا ذکر کر کے لوگوں کو پریشان اور بینکوں کو بدحال کردیا ہے،شہروں میں سرعام چھینا جھپٹی شروع ہوگئی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں اور گیس 74 فیصد مہنگی ہوگئی،آئی ایم ایف اسحاق ڈارکے ٹریک ریکاڈ سے نا خوش ہے۔پنجاب پر یلغار،جمہوریت پر تلواراور غریب پر مہنگائی کا وار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تخت لاہورمیں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہیں،پاکستانیوں کی نگاہیں سپریم کورٹ پر نیب ترمیمی کیس کے حوالے سے لگی ہیں،عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا۔
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ جنیوا میں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا،اکا دُکا لیڈر ویڈیولنک پر تھے۔ہمارے وزیروں کا جمعہ بازار لگا تھا،متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف کا بھی جلد پتہ چل جائے گا۔ بھوک کا راج،صعنتیں بند اور بیروزگاری کا طوفان یہ ہے 13جماعتوں کا کارنامہ،عمران خان اسمبلی تحلیل کرے یا واپس بلائے ایسی اسمبلیوں میں کبھی نہیں بیٹھے گا۔
وزیر خزانہ نے6 بلین کمرشل فارن اکاؤنٹ کا ذکر کر کے نیا بحران پیدا کردیا۔لوگ بینکوں میں اپنے ڈالرلینے جاتے ہیں،بینک پیمنٹ سے انکاری ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنیوامیں امداد کی 1 سے7 سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے،جواُنکے سفارت کار اور این جی اوزکے ذریعے خرچ ہوں گے،ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے۔ پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندرسے ہے،ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے،آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے۔
[…] (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے تخت لاہور کو لے کر آنا تھا […]