آہ شہید اسلام مولانا محمد حنیف رح
“تحریر مولوی عبدالکریم حقانی”
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا:’
کل نفس ذائقة الموت(ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے)
ہمارے عظیم رھبر خادم انسانیت شہید اسلام مولانا محمد حنیف رح 28ستمبر2019 ایک ظالمانہ بزدلانہ حملہ میں دارفانی کو خیر باد کہہ گئے اور اس ناپید دنیا میں ھم سے ہمیشہ کیلئے اوجھل گئے**
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے”
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ورپیدا”
موت کو سمجھے ہیں غافل اختتام زندگی”
ہے یہ شام زندگی صبح دوام زندگی”
- Advertisement -
گواہ اس عارضی دنیا میں شہید اسلام ہمارے درمیان میں نہ رہے لیکن انکی عظیم خدمات اور عظیم یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ کیلئے نقوش کرگئیں:
شہید اسلام مولانا محمد حنیف رح عظیم شخصیت اور عظیم صفات کے مالک تھے وہ ایک بہترین وقت اور حالات سے بلد زمانے کا ایک عظیم سیاسی رہنماء تھا
وہ ایک عظیم استاد بھی تھا وہ جامعہ اسلامیہ ملت آباد کے روح رواں تھا
وہ جمعیت کے ایک عظیم سپہ سالار تھا
وہ مجاہدین اسلام کے عظیم پیروکار تھا
وہ ہر وقت انسانیت اور مسلمانوں کے خدمت میں مصروف عمل تھا

وہ علماء دیوبند کاترجمان تھا
وہ مدارس ومساجد کا محافظ زمان تھا۔وہ نمونہ اسلاف تھا
لہذا شہید اسلام اخلاص محبت اور صداقت کا نشان تھا
بے شک ہر جاندار شئ نے موت کا مزہ چکھنا ہے موت ایک اٹک حقیقت ہے
لیکن کسی شاعر کیا خوب کہا ہے
کہ موت وہ ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں آتے ہیں سبھی مرنے کے لئے
شہیداسلام نے اپنے پوری زندگی اسلامی سیاست خدمت انسانی علوم شریعت کے تبلیغ میں گزارا جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے 40سال پرمبنی اسلامی سیاست کررہاتھا عوام الناس کے رہنمائی صحیح اسلامی اصول دستور کےتحت کررہاتھاہمیشہ اسلام دشمن قوتوں کامقابلہ کرتاتھاہمیشہ ملک اورعلاقے میں بھتہ گردی بدمعاشی اورغنڈہ گردی راج کے خلاف پرامن جدجہد کرتاتھاعلاقہ کو خون ریزی جنگ بدی سے پاک رکھنے کےکوشش کرتاتھا قوموں قبیلوں خاندانوں کےدرمیان ہمیشہ صلح کےکردار اداکرتاتھا اوران کےدرمیان یکجہتی کاکوشش کرتاتھا انسانیت کی بلاتفریق خدمت شہیداسلام کے پہچان اورمقصد بن چکاتھا دن ہوں یارات ہمیشہ عوام کےدرمیان موجود رہتا تھا ہرمشکل میں عوام کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوتاتھا قبیلہ اورقوم کےنام پرمفادات کےحصول کیلئے سیاست کرنے والوں کےعزائم اورمقاصدسے قوم کو اگاہ کرتاتھا انہی سیکولرازم خان ازم لبرل ازم سے روکتےتھے قوم اوروطن میں اسلامی شعور اورجذبہ بیدار کرنے کےکوشش کرتاتھا لادین قوتوں اورقوم پرست قوتوں کےخلاف ہرمیدان پر مقابلہ کرتاتھا کسی بھی بااثر اور طاقتور قوت سے اپنے ضمیرکاسودا نہیں کیا ہمیشہ مخالفین کےانکھوں انکھیں ڈال کر سیاست کرتاتھا
اس پرفتن دور میں بھی اخلاص اورللہایت کےبنیادپر اسلامی سیاست اورعوامی خدمت کرتاتھا بین الاقوامی دشمنوں کےخلاف جہاد بالسان سے ہمیشہ انہی للکارتاتھا ان کےناپاک عزائم سے مسلمانوں کو باخبر کرنے کےکوشش کی
اللہ تعالٰی شہید اسلام مولانا محمد حنیف رح کے تمام تر دینی سیاسی اور سماجی خدمات اپنے بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائیں
اور شہید اسلام مولانا محمد حنیف رح کے جو مشن ہے وہ ان شاء اللہ تعالٰی انکے فرزندان اور متعلقین کے صورت میں جاری رہیگا*