پیپلزپارٹی نے احد خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
پشاور(مسائل نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن نے احد خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، احد خٹک نے3 دن میں جواب نہ دیا تو پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی، احد خٹک والد لیاقت خٹک کی جے یوآئی میں شمولیت کے موقع پر بھی موجود رہے۔ ہم نیوز کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، احد خٹک کو نوٹس پیپلزپارٹی پشاورڈویژن کے صدر کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ احد خٹک پارٹی یوم تاسیس اور اہم اجلاسوں سے غیرحاضر رہے، احد خٹک نے 3 دن میں جواب نہ دینے پر پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ احد خٹک والد لیاقت خٹک کی جے یوآئی میں شمولیت کے موقع پر بھی موجود رہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے اپنے بیٹے احد خٹک کے ہمراہ جو یو آئی میں شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا ، اس دوران مولانا فضل الرحمان نے لیاقت خٹک اور احد خٹک کو جمیعت میں شمولیت اختیار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے فیصلے سے جمیعت علمائے اسلام کے نظریے کو تقویت ملے گی ، لیاقت خٹک ایک سیاسی حیثیت رکھتے ہیں ، کپتان صاحب کہتے ہیں کہ میں کھلاڑی ہوں ، مجھے کاؤنٹر کرنا آتا ہے ، ان کے اپنے گھر سے عدم اعتماد کی صدا بلند ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جب ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تو کہا کہ میں دوسرا ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں ، انہیں امریکا، اسرائیل اور بھارت سے فارن فنڈنگ ہوئی ، ان کا انجام افغانستان کے اشرف غنی سے بھی برا ہو گا ، میرے ساتھ میرے کردار کا مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ، ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر آپ نے قانون سازی کی ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں نے سی پیک کو برباد کر دیا، یہ امریکی ایجنڈا تھا، آپ نے بیرونی حکم پر پاکستان میں بجٹ بنایا ، عمرا ن خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آچکا ہے ، ہم کامیاب ہوں گے اور عمران خان کو ہٹانے میں فتح ہوگی ، پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی ہمیں عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب بنائیں گے ۔
۔ اس موقع پر لیاقت خٹک نے کہا کہ میں نے جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں ، کرپشن فری اور نئے پاکستان کا وعدہ کیا گیا جو پورا نہ ہوا، اس سے پرانا پاکستان اچھا ہے۔