بلوچستان کے عوام عالمی برادری اور ان غیر معمولی تنظیموں کی طرف دیکھ رہے ہیں،چنگیز خان جمالی
اسلام آباد(مسائل نیوز) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے چیئرمین ہلال احمر سردار شاہد لغاری سے ملاقات کی۔ دونوں نے بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے تباہی بالخصوص نصیر آباد ڈویژن کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام عالمی برادری اور ان غیر معمولی تنظیموں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ سردار شاہد لغاری نے میر چنگیز خان جمالی کو یقین دلایا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی ہر ممکن مدد کریں گے۔