MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کے سبب 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ک

- Advertisement -

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور تک سنائی دی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتی ہی، رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا، دھماکے کے سبب وین میں آگ لگ گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کا حتمی اندازہ لگایا جارہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ گاڑی مسکن چورنگی کے گیٹ سے جامعہ کراچی میں داخل ہوئی، دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جن میں غیرملکی اساتذہ بھی شامل ہیں۔ ایس پی گلشن اقبال نے کہا ہے کہ دھماکے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، گاڑی پر بال بیئرنگ کے نشانات ملے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوع کا معائنہ کررہی ہے۔ خبر اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.