MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں قابو سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔تحریک لبیک اسلام

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حکومت اور انتظامیہ مصنوعی مہنگائی مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع لسبیلہ کے امیر علامہ شفیق احمد جلالی،تحریک لبیک اسلام ضلع لسبیلہ کے نائب امیر علامہ عبدالحمید جلالی،تحریک لبیک اسلام ضلع لسبیلہ کے ناظم اعلی شیخ محمد بلال قادری،ودیگرنے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے رعائتی نرخوں پر اشیاء مارکیٹ سے غائب کردی گئی ہیں اور عوام کو بے وقوف بنا کر یہ تاثر دینی کی کوشش کی جارہی ہے کہ سیلاب میں سب کچھ بہہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر واضح ہے کہ ہر دور اقتدار میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی بجائے عوام کو مزید مہنگائی کے عذاب میں ہی مبتلا کیا جارہا ہے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ حکومت کل تک معاشی بحران کا بہانہ بناتی رہی اور آج سیلاب کی آڑ میں عوام کو مصنوعی مہنگائی مافیا کے سپرد کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اوع اور انتظامیہ کے سامنے مصنوعی مہنگائی مافیا اپنی من مانی کر رہاہے اور کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے۔حکومت مصنوعی مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے اگلے چند ماہ میں حالات بدلنے کے جھوٹے دلاسے دینے میں لگی ہے۔جبکہ اس وقت عوام کو دو وقت کی روٹی پوری کرنے کے لالے پڑے ہیں۔اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو پر لگے ہیں۔اور پھل عوام دیکھ تو سکتے ہیں،لیکن خرید نہیں سکتے،نان والوں نے بھی روٹی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.