MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ پوسٹ، مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیا

0 66

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فن لینڈ (مسائل نیوز)سوشل میڈیا پر ایک غیر محتاط پوسٹ فن لینڈ کی ملکہ حسن کے لیے بھاری ثابت ہوئی، جہاں نسل پرستانہ رویے پر شدید ردعمل کے بعد مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیاہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب فن لینڈ کی نمائندگی کرنے والی 22 سالہ سارہ دزافسے نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مس یونیورس مقابلے کے دوران اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

- Advertisement -

وائرل ہونے والی تصویر میں سارہ کو اپنی آنکھیں انگلیوں سے کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ تصویر کے ساتھ دیا گیا کیپشن ’’ایک چینی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے‘‘ دنیا بھر میں ناپسندیدگی کا باعث بن گیا۔

اس پوسٹ کو ایشیائی کمیونٹی، بالخصوص جاپان، جنوبی کوریا اور چین میں توہین آمیز اور نسل پرستانہ قرار دیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.