MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران ملک کو دیوالیہ کی طرف دھکیل رہے تھے ، شہباز نے بچالیا، مفتاح اسماعیل

2 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہم تو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ستمبر میں چھٹی کروا دیتے لیکن یہ تو ملک کو دیوالیہ کی طرف دھکیل رہے تھے اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے شہباز شریف نے بچایا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب کے بیوروکریٹس نے خط لکھنے سے انکار کر دیا لیکن خیبر پختونخوا کے وزیر نے خود خط لکھا۔
ہمارے لیے پاکستان کا مفاد سب سے اہم ہے اور عمران خان پاکستان سے تو بڑے نہیں۔ عمران خان تو ملک کا قرض اتارنے آئے تھے لیکن انہوں نے ملکی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ تھی اور جمعہ کو یہ انکار کرنے کا کہہ رہے تھے۔
شوکت ترین نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خط لکھا لیکن انہوں نے جھوٹ بولا کہ خط کسی کو نہیں بھیجیں گے۔

- Advertisement -

شوکت ترین نے خود کہا کہ خط آئی ایم ایف نمبر ٹو کو بھجوا دو۔ کیا ان کی کال منظر عام پر نہیں آئی اور کیا وہ آواز شوکت ترین کی نہیں تھی ؟ انہوں نے کہا کہ 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو شہباز شریف 25 ہزار روپے دے رہے ہیں۔ سندھ میں کپاس کی فصل تباہ ہو گئی ہے اور گنے کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے لیکن آپ اس وقت سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے تاہم اب ملک کی معیشت سنبھل گئی ہے، ہم جانتے ہیں ٹماٹر کی قیمت 300 سے400 روپے کلو تک گئی لیکن افغانستان سے پیاز آ گیا ہے جس سے بہتری ہو گی۔ ہم کاٹن امپورٹ کرنے کی اجازت دیں گے اور وزیر اعظم نے ایران اور ترکی سے بھی پیاز ٹماٹر منگوانے کا کہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے طویل عرصے تک پُرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی […]

  2. […] (مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سیلاب زدگان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ مفتاح […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.