MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دبئی؛ نوجوان نے دھوکہ دینے پر گرل فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

0 457

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) دبئی میں ایک نوجوان نے دھوکہ دینے پر اپنی گرل فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، 32 سالہ شخص کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ پبلک پراسیکیوشن کی تفتیش میں ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ نوجوان دبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا تو اس کے کپڑے خون سے رنگے ہوئے تھے، جس پر میں نے اپنے ساتھیوں سے اس شخص کو حراست میں لینے کو کہا، اس کے بعد میں اس شخص کی گاڑی کے پاس گیا جہاں مجھے ایک لڑکی ملی جس کی گردن کٹی ہوئی تھی، اس کے پورے جسم پر کئی زخم تھے جب کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ سے ایک بڑا چاقو بھی ملا، جرم سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور جب افسر نے مجرم سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کہا میں نے اپنی گرل فرینڈ کو مارا ہے۔
ملزم نے بتایا کہ اس کا متاثرہ کے ساتھ پانچ سال سے رومانوی تعلق تھا جب اسے معلوم ہوا کہ وہ کسی اور کے ساتھ تعلقات میں ہے، اس نے اپنے آبائی ملک میں لڑکی کے خاندان سے بات کی تو انہوں نے اسے اپنے ساتھ اپنے گھر لانے کو کہا تاہم اس شخص نے اس بارے میں اپنی گرل فرینڈ سے بات کی اور اس کے انکار کرنے پر اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے مزید کہا کہ اس نے اسے قتل کرنے کی نیت سے ایک چاقو خریدا اور اسے اپنی گاڑی میں رکھا، واقعے کی شام وہ متاثرہ کے گھر کے قریب ایک پارکنگ میں چلا گیا اور لڑکی کو اس سے ملنے کا کہا، وہ آئی اور اس کے پاس سیٹ پر بیٹھ گئی اور وہ اپنے وطن واپس جانے کے بارے میں بات کرنے لگے۔
مجرم نے بتایا کہ اس سے تقریباً تین گھنٹے تک بات چیت ہوئی، اس نے اسے بتایا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے، جس کے جواب میں لڑکی نے کہا کہ اس کے گھر والے نہیں چاہتے کہ وہ اس سے شادی کرے اور اس نے انکار کر دیا اور اس کی توہین بھی کی۔ جس کے بعد مجرم نے اس کی گردن میں اور اس کے جسم میں مختلف جگہوں پر چھرا گھونپا، اس دوران لڑکی نے اسے روکنے کیلئے منت کی لیکن وہ نہ رکا اور ایک بار جب وہ مر گئی تو اس نے چاقو کو پچھلی سیٹ پر رکھ دیا اور خود کو پولیس سٹیشن پیش کردیا جب کہ عدالتی کارروائی کے دوران اس نے متاثرہ کو چھرا گھونپنے اور اسے پہلے سے قتل کرنے کے ارادے کا اعتراف کیا لہٰذا عدالت نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کا حکم جاری کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.