MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دوران پرواز خاتون کو دل کا دورہ‘ کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)ترکیہ کے شہر استنبول سے فلپائن جانے والی ترکش ایئرلائن کی پرواز کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکش ائیرلائن کی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ پڑنے پر کپتان نے کراچی میں ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگتے ہوئے ڈاکٹر کو طلب کیا، جس پر فلائٹ کو لیندنگ کی اجازت دی گئی تاہم کراچی ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد خاتون کے انتقال کی تصدیق کی اور ترکش خاتون کی میت جہاز میں ہی فلپائن روانہ کر دی گئی۔
حال ہی میں بھارت سے بحرین جانے والے 2 طیاروں کی بھی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی، طیاروں کی کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ ہوئی، دونوں طیارے بھارتی شہر ناگپور سے بحرین جارہے تھے، دونوں پرائیویٹ جیٹ طیارے چینی کمپنی کے تھے، طیاروں کے کپتانوں نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی طیاروں کو اتارا گیا، طیاروں کو ری فیولنگ کیلئے لینڈنگ کی اجازت دی گئی، طیارے 12گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہے، ری فیولنگ کے بعد دونوں طیارہ واپس بحرین کیلئے روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل 10 دسمبر کو غیر ملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر اترا، ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہو گیا۔ اسی طرح اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، مسافر کے انتقال کے بعد طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی بھی پیدا ہوگئی، مسافر 8 گھنٹے تک جہاز میں رہے، تین گھنٹے سے ایئرپورٹ پر بھی انتظار کرتے رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.