وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان
پشاور(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کرنے جبکہ پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹرینز کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ و سابق اراکین اسمبلی اور پشاور کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔
- Advertisement -
اجلاس میں 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائیں گے، پشاور صوبے کا دارالحکومت اور ہمارا چہرہ ہے۔
پاک ویلز کار میلہ فیصل آباد میں: اپنی گاڑی فوری بیچنے کا سنہری موقع
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پشاور کے میگا پروجیکٹس اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔