MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ابھی تو عمران خان نے عوام کو روکا ہوا ہے

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا تو پھر فیصلہ عوام کریں گے۔جیو نیوز کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ابھی تو عمران خان نے عوام کو روکا ہوا ہے، اگر عدالت میں عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا پھر فیصلہ عوام کریں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجربنچ آج سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک سرکلر بھی جاری کیا سرکلر کے مطابق کورٹ روم کے اندر تک میڈیا کے ان 15 نمائندوں کو رسائی دی جائے گی جو ریگولر بنیادوں پر عدالت کور کرتے ہیں اسلام آباد ہائی بار کے اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو کورٹ روم تک رسائی دی جائے گی اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاسز جاری کر دیے ہیں۔
قبل ازیں عمران خان نے توہین عدالت کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ پر بھی اعتراض اٹھایا۔ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرادیا۔ جواب میں عمران خان نے توہین عدالت کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ پر بھی اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس نے آبزرویشن دی کہ معاملہ ‘‘ٹی روم ‘‘ میں زیر بحث آیا اور آبزرویشن میں کہا گیا تمام ساتھی ججوں نے توہین عدالت کی کارروائی پر اتفاق کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ یہ بہت سنجیدہ نوعیت کی ضابطے کی خلاف ورزی ہے، معاملے کو پہلے سے جج کرنے والے معزز جج صاحبان کیس سے الگ ہونے پر غور کریں۔عمران خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں لکھا کہ اس کو عارضی جواب سمجھا جائے کیونکہ ماتحت عدالت کا ریکارڈ نہیں مل سکا، محدود معلومات اور جوڈیشل ریکارڈ کی بنیاد پر جواب تیار کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.