MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے

3 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے زیارت، پشین اور مستونگ کے علاقوں میں کئی آبادیاں ڈوب گئی ہیں، واشک، خضدار اور بولان میں بجلی کے مین ٹاور گرنے سے علاقوں میں بجلی بند ہو گئی اور موبائل فون سروس کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی۔
صیر آباد میں بولان قومی شاہراہ پر پنجرہ پل سیلابی ریلے کے باعث تباہ ہوگیا جبکہ سیلابی پانی قریبی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ بلوچستان میں گھنٹوں بعد مواصلاتی نظام بحال ہو گیا ہے، ایدھی رضا کاروں نے ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے سیلابی پانی میں پھنسے 400 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد241 ہو گئی ہے۔ صوبائی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ سیلابی ریلوں نے صوبے میں ایک ہزار کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)بولان میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہ اور پنجرہ پل بحال نہ ہونے سے سندھ اور بلوچستان کا زمینی راستہ 9روز […]

  2. […] (مسائل نیوز) بلوچستان کے علاقے بولان میں سیلابی ریلوں کے سبب گزشتہ ایک ہفتے سے لینڈ سلائیڈنگ اور پنجرہ پل […]

  3. […] (مسائل نیوز)بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں تباہ کاریاں جاری ہیں، جس میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.