MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں، اسد عمر کا دعویٰ

1 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے عمران خان کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی شرط رکھ دی۔ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔انہوں نے شرط رکھی کہ عمران خان مذاکرات کیلئے انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں، حکومت کی طرف سے بھی انڈر ٹیکنگ ہونی چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ چیف جسٹس اہم بات کررہے ہیں کہ تمام جماعتیں ایک لائحہ عمل پر اتفاق رائے کریں۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آزادانہ ماحول کا کہہ رہے ہیں، اْن کی یہ مثبت بات ہے کہ سب کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عدالت کے ریکارڈ پر ایسی چیزیں آنی چاہئیں جس کی بنیاد پر الیکشن ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سیاستدان نہیں، ان کا کام آئین پر عمل کروانا ہے، یہی چیف جسٹس تھے جن کے فیصلہ پر تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے عمران خان کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی شرط رکھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.