ویڈیو اسکینڈل واقع کے بعد کوئٹہ کے عوام زہنی ازیت کا شکار ہے،کاشف حیدری
کوئٹہ (ویب ڈیسک) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاؤن کے پریس سیکرٹری اور سماجی کارکن کاشف حیدری نے کہا ہے کہ خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر انکی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ اور زیادتی کے واقعات بلوچستان کے روایات کے منافی ہے۔اگر بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جاتا تو آج یہ افسوسناک واقع رونما نہ ہوتا۔ افسوسناک واقع کے بعد کوئٹہ کے عوام زہنی ازیت کا شکار ہے۔
- Advertisement -
واقع کے مرکزی ملزم ہدایت اللہ ساتھیوں سمیت کسی رعایت کے مستحق نہیں بلکہ سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت اللہ جیسے افراد کو سرعام چوارہے پر پھانسی پہ لٹکایا جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی رک تھام ممکن ہوسکے۔ یہ بات انہوں نے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے معاملے میں شدید ردعمل دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہداہت اللہ نے خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر انکی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ اور زیادتی کرکے بلوچستان کے روایات کو نقصان پہنچایا ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ نوکری کا جھانسہ دے کر انکی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ کرنا صرف ایک مسلک یا قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے بلوچستان میں بسنے والے قبائل اور انسانیت کا مسئلہ ہے۔