MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پری گل ترین کو بدنام زمانہ ڈاکو نثار احمد کی گرفتاری پر سلام پیش کرتے ہیں،آصف ترین

2 695

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( مسائل نیوز ) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کوئٹہ ( اے ایس پی ) پری گل ترین کو بدنام زمانہ ڈاکو نثار احمد کی گرفتاری پر سلام پیش کرتے ہیں اس امید کےساتھ کہ انکو حقیقی معنوں میں قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے جو سب کےلئے عبرت ہو ناکہ عام کیسز کی طرح صرف خانہ پوری ہو اور ملزم چند بعد دوبارہ سے غریب عوام کو لوٹتا رھے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی کہ اے ایس پی پری گل ترین کی بہادری عورتوں کے علاوہ پوری قوم کےلئے فخر کی بات ھے

- Advertisement -

انہوں نے جسطرح بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں پہلی اے ایس پی آفیسر بن کر تاریخ رقم کی اس طرح آج اپنے بہادری، ایمانداری ، جراتمندانہ فیصلوں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی طور پر اعلی کرداد اور ایک ایماندار پولیس افسر کی مثال قائم کی جس کی دلیل گزشتہ پری گل ترین کی سربراہی میں کوئٹہ کینٹ پولیس تھانے کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں سے لاکھوں روپے فراڈ کے کیس میں نامزد بدنام زمانہ ملزم نثار احمد کوگرفتار کرلیاہے جو عرصہ دراز سے لوگوں کوکاروبار کاجانسہ دیکر سینکڑوں لوگوں سے پیسے لیکر فراڈ کرتا تھا انکی سربراہی میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ھے

انشااللہ بہت جلد قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو اسکی کئے جرم کی سزا ملے گی تاکہ باقی لوگوں کے لئے بھی مثال قائم ہو جس کے لئے تحریک انصاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.