MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مشکل کی اس گھڑی میں عوام اور حکومت مل کر متاثرین کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کریں،جان محمد جمالی

0 359

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل آصف غفور نے آج پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا. اس موقع پر مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقلی بھی موجود تھے. پی ڈی ایم اے کے سربراہ نصیراحمد ناصر کی جانب سے موسم کی تازہ ترین صورتحال اور مختلف علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی. اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان محکمہ موسمیات کے کی معلومات کے مطابق طوفانی بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہ گا لہٰذا ہمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ہر وقت تیار رہنا چاہیے اور متعلقہ ادارے مختلف مقامات پر تمام ضروری امدادی سامان اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں. قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ حالیہ مون سون کی بارشوں اور سیلابوں سے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں. مشکل کی اس گھڑی میں عوام اور حکومت مل کر متاثرین کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کریں. جانی اور نقصانات کو کم کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم اور کال سینٹر کو ہر وقت الرٹ اور فعال رکھنے کی اشد ضرورت ہے. قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جاری امدادی سرگرمیوں کو مزید مربوط کرنے اور مواصلاتی رابطوں کی بحالی کے حوالے سے انتھک کاوشوں کو سراہا. انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی شاندار قومی اقدار و روایات کو مدنظر رکھ مصبیت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور مدد کریں.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.