MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کا فوری حل سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے،عبدالعزیز عقیلی

1 486

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کا فوری حل سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے، افسران اپنے فرائض ایمانداری اور عوامی خدمت کے جذبہ کیساتھ سر انجام دیں۔ بلوچستان میں گڈ گورننس، سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے 34 ویں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ کوئٹہ میں تقسیم سرٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آفیسرز سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی اپنائیں جن کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آفیسرز فیصلہ لیتے وقت جائے وقوعہ دیکھ لیں تاکہ اس کو فیصلہ کرنے میں آسانی اور حقیقت کا مکمل ادراک ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہم سب کو اس اعلیٰ مقام پر پہنچایا ہے تو ہمیں بھی چاہیے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کریں اور ان سے احسن طریقے سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شیرانی میں چلغوزے کے جنگلات پر لگی آگ پر صوبائی حکومت نے بروقت اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کے آگ پر قابو پا لیا اور اللہ کے فضل و کرم سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تمام آفیسرز ایک خوشحال اور فلاحی ریاست کے قیام کے وژن اوربہتر طرز حکمرانی کی حکمت عملی کے تحت صوبے میں عوام کو جدید طرز پر خدمات کی شفاف اور تیز رفتار فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائیں اور اس مقصد کیلئے اپنے فیلڈ میں گڈ گورننس کا موثر نظام متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کا فیڈ بیک لینے کیلئے بھی مربوط طریق کار اپنایا جائے تاکہ خدمات کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور عوامی تکالیف کا تیز رفتار ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اُن کی دہلیز پر معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے نظر آنے والے اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نم محمد اسلم غنی و دیگر شرکاء نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے ہمراہ ایک روزہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.