مشرقی با ئی پاس دن دیہاڑے چوروں کاراج انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، جے یو آئی دیو بند یونٹ
کوٸٹہ(مسائل نیوز) جمعیت علماأسلام دیو بندیونٹ مشرقی باٸی پاس رندگڑھ کے امیر مفتی محمدطلحہ جنرل سیکرٹری مولوی محمد یوسف سیکرٹری اطلاعات ونشریات مولوی نذیراحمدشمشیری سیکٹری مالیات حافظ محمودالحسن سالار محمد یعقوب مفتی منیراحمد مولوی سعید خان حافظ محمدصادق مولوی محمداشرف حافظ نثاراحمد اور دیگر اراکین نے کہا ہے کہ ایک طرف عوام سیلابی تباہی سے دوچار تودوسری طرف چور بھی سرگرم ہوگۓ رات تو رات اب دن کو بھی عوام کی زندگی اجیرن بن گٸ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سے عوام سیلابی تباہی کے نقصانات کا سامنا کررہے ہیں چوروں نے ان حالات سے ناجاٸزفاٸدہ اٹھاکر چوریاں شروع کردی ہیں لہذاہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کا روک تھام یقینی بناٸیں