عمران خان فتنہ، فساد، انتشار پھیلانے اور جھوٹ بولنے کیلئے ہر جگہ کا دورہ کر سکتے ہیں
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان فتنہ، فساد، انتشار پھیلانے اور جھوٹ بولنے کے لئے ہر جگہ کا دورہ کر سکتے ہیں تاہم سیلاب زدگان کو ملنے نہیں جا سکتے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا دورہ کراچی بارشوں کی وجہ سے منسوخ ہونے کے حوالے سے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مدینہ پر سیاست، کووڈ پر سیاست، احتساب پر سیاست۔ فتنہ فساد، انتشار پھیلانے اور جھوٹ بولنے کے لئے عمران خان ہر جگہ کا دورہ کر سکتے ہیں لیکن سیلاب زدگان کو ملنے نہیں جا سکتے، بشری بی بی نے اسلامی ٹچ کی وجہ سے منع کیا ہے۔