پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے بعد انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آگیا
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان میں پٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دلچسپ میمز وائرل ہورہی ہیں۔قیمتوں میں ردو بدل کی سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی تو صارفین نے اعتراض کیا کہ تین روپے پیٹرول سستا کرنے سے کیا ہوگا، اس کے علاوہ کچھ صارفین نے دلچسپ میمز بھی بنائیں اور تبصرے بھی کیے۔
Miftah Ismail trying to stable the economy after decreasing Rs 3.5 in petrol prices #PetrolDieselPrice pic.twitter.com/snF78MpTZu
— h-a-m-m-a-d (@iamhmmad1) July 31, 2022
حماد نامی صارف نے ایک شخص کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سمندر کنارے کیلوں سے لہریں روکنے کی ناممکن کوشش کررہا ہے، حماد نے اس صورتحال کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے مماثلت ظاہر کی۔
Miftah Ismail after cutting petrol prices by Rs. 3/ltr.#PetrolDieselPrice pic.twitter.com/q1TtUMnfUI
— GulRaiz (@Gulraiz00) July 31, 2022
- Advertisement -
صارف نے کہا مفتاح اسماعیل بالکل اسی طرح پیٹرول کی قیمت کم کرکے پاکستان کی معیشت بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Petrol prices decreased by 3 rs only
Le shahbaz sharif: pic.twitter.com/rMXfhuSWZN
— Saad (@Fallen_x_King) July 31, 2022
گل ریز نامی صارف نے اداکار رجنی کانتھ کے چہرے کے تاثرات کی تصاویر شیئر کیں اور کہا مفتاح اسماعیل کی اس وقت یہ ہی حالت ہے۔