MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جہیز میں گاڑی نہ لانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، طلاق دیدی خاتون انصاف کیلئے پولیس کے پاس پہنچ گئی

1 317

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سہارنپور(مسائل نیوز)بھارت میں شوہر نے جہیز میں گاڑی نہ لانے پر اپنی بیوی کو کمرے میں بند کر کے تشدد کیا اور پھر طلاق دے دی۔واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں پیش آیا۔

- Advertisement -

متاثرہ خاتون گلشنا نے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف شکایت جمع کروا دی ہے جس پر پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق گلشنا کی شادی دو سال قبل گگلہیڈی کے نوجوان سے ہوئی تھی جو ایک سائبر کیفے چلاتا ہے۔ گلشنا نے پولیس کو اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کروایا ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ والد نے 20 لاکھ روپے خرچ کر کے میری شادی دھوم دھام سے کی تھی، شادی کے کچھ دنوں تک سب ٹھیک چلتا رہا تاہم پھر سسرالیوں نے جہیز کے طعنے دینا شروع کر دیے۔خاتون کے مطابق شوہر گاڑی کا مطالبہ کرتا تھا، جب ساس کو شکایت کی تو انہوں نے بھی یہی مطالبہ کیا اور مخالفت کرنے پر مجھے مارا، شوہر نے کمرے میں بند کر کے پٹائی کی اور پھر طلاق دے دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین طلاق کا معاملہ سامنے آیا ہے، ملزم شوہر اور سسرال والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] دہلی(مسائل نیوز) بھارت میں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیسری منزل سے دھکا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.