MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محبت یا نفرت؟

1 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نفرتیں پہلے ہی بہت پھیل چکی ہیں. ہر جگہ لوگ ایک دوسرے کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں.
بھائی اپنے ہی بھائی کا دشمن بن رہا ہے.
آمنے سامنے والے دوکاندار ایک دوسرے سے بغض رکھتے ہیں
ایک جگہ کام کرنے والے دوسرے کی ترقی سے جلتے ہیں
دو طالب علم نمبروں کی بنا پر نفرتیں پال لیتے ہیں
کبھی ایک دوسرے کے سکیل تو کبھی تنخواہ سے حسد کرتے ہیں
دو بہوئیں ایک دوسرے کے خلاف اتنی گر جاتی ہیں کہ اپنے ہی گھر کو جہنم بنا لیتی ہیں اور پھر اسی جہنم کی آگ میں جل کر راکھ ہو جاتی ہیں
لیکن یہ سب کچھ درحقیقت ہماری زندگی کو جہنم بنا رہا ہے ایک دوسرے کو گرانے کے چکر میں ہم دراصل اپنے واسطے ہی گڑھے کھود رہے ہیں
راستے سے ہٹایا جانے والا شجر صرف دوسرے لوگوں کو نہیں بلکہ آپ کو بھی سائے اور پھل سے محروم کر دیتا ہے جبکہ ایک لگایا جانے والا درخت دوسروں کے ساتھ ساتھ آپ کیلئے بھی تپتی دھوپ میں سستانے کا سبب بنتا ہے
راستے میں پڑا کانٹا آپ کو بھی زخمی کرے گا تو کانٹے کیوں بچھا رہے ہیں؟
محبت ایسا دریا ہے جو تمام فصلوں کو سیراب کر سکتا ہے بشرطیکہ کہ آپ اس کے راستے میں نفرتوں کی باڑ کھڑی نہ کریں
محبت کیجیے اپنے رشتوں سے, دوستوں سے, ساتھ کام کرنے والوں سے,اپنے ملازمین سے, اپنے تاجر بھائی سے, اپنے شوہر سے. صرف محبت ہماری تمام مشکلات اور مسائل کا حل ہے. اپنے لہجے میں مٹھاس پیدا کیجئے ورنہ تلخیاں آپ کی اپنی ذات کو کچل کر رکھ دیں گی اپنے الفاظ کا چناؤ اچھا کریں ورنہ سخت الفاظ آپ کے اپنے کانوں سے بھی ہو کر جاتے ہیں اور آپ کی روح کو کالا کر دیتے ہیں. ہم سب جس دن اپنے لہجے میں مٹھاس اور نرمی کے ساتھ الفاظ کی ادائیگی بہترین طریقہ سے کرنے لگیں گے اسی دن ہر شخص سپنج بن جائے گا ایک دوسرے کے درد کا مرہم بن جائیں گے خوشیوں میں شریک ہونے سے خوشیاں آپ کے گھر کا رخ کر لیتی ہیں اور غموں میں شریک ہونا آپ کے مشکل وقت میں سہارے جنم دیتا ہے. محبت اور صرف محبت کریں لوگوں سے ان کے نام سے کام سے حوصلہ افزائی کریں.
تنقید کو چھوڑ دیں ورنہ آپ کی اپنی ذات منفیت تلے دفن ہو کر رہ جائے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)گڑ مٹھاس کی ایک روایتی قسم ہے جو کہ گنے کے رس کو ابال کر تیار کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.