MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا میں چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی ٗدیگر مسافرویڈیو بناتے رہے

0 629

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(مسائل نیوز)امریکی ریاست پنسلوانیا میں چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا، دیگر مسافر خاتون کو بچانے کے بجائے زیادتی کی ویڈیو بناتے رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلاڈیلفیا پولیس میں بتایاکہ ملزم کی زیادتی کے دوران کسی بھی مسافر نے پولیس کو واقعہ سے متعلق آگہی نہیں دی اور نہ ہی کوئی شخص لڑکی کی مدد کے لیے سامنے آیا۔پولیس کے مطابق ملزم فشٹن اینگوئے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ خاتون کی مدد نہ کرنے پر ٹرین میں موجود افراد کو بھی مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ چلتی ٹرین میں خاتون سے

- Advertisement -

زیادتی کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.