MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کا 9 جنوری کو اعتماد کاووٹ نہ لینےکا فیصلہ

1 190

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں اعتماد کاووٹ نہ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی لیڈر نے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کےحوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔

عمران خان کو قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کیا جائے۔

- Advertisement -

اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی، عمران خان

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعتماد کےووٹ کے لیےگورنر کے حکم کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، اگرعدالتی فیصلے سے قبل اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر کا آرڈر آئینی ہوجائےگا۔

پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو کمزور کرنے اور ٹف ٹائم دینے کیلئے سابق صدر آصف علی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.