MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کے 4سالہ دور حکومت میں مالداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو کتنےکھرب روپے کی ٹیکس رعایتیں دی گئیں ، تہلکہ خیز انکشاف

1 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے 4سالہ دور حکومت میں مالداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو 52کھرب روپے کی ٹیکس رعایتیں دی گئیں۔موجودہ مالی سال میں اس مد میں دی گئی رعایتوں کا حجم 17کھرب 60 ارب روپے ہے۔

- Advertisement -

پاکستان اکنامک سروے برائے 2021-22 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران ٹیکس رعایتوں میں 443 ارب روپے یا 34فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ ایک سال میں ٹیکس رعایتوں کی مد میں دی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔پی ٹی ا?ئی حکومت نے 4سال کے دوران مجموعی طور پر 52کھرب روپے کی ٹیکس رعایتیں دیں۔ یہ رقم رواں مالی سال میں ایف بی ا?ر کے جمع کردہ ٹیکس کا 87 فیصد بنتی ہے۔ یہ ٹیکس رعایتیں ماضی میں بھی منظور کی جاتی رہی ہیں اور انھیں ٹیکس قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔پی ٹی ا?ئی سمیت کوئی بھی حکومت ان رعایتوں میں کمی نہیں لاسکی۔ اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس رعایتوں کا حجم 17کھرب 57ارب روپے ہے۔ البتہ انکم ٹیکس کی مد میں دی جانے والی چھوٹ اور رعایت میں 48.38 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے،صدر مملکت عارف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.