MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ریلوے اور فضائی کرایوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں شروع

2 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ریلوے اور فضائی کرایوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر بھی مہنگا ہونا شروع ہوگیا،ملک بھر میں چلنے والی ٹرینوں کی تمام کلاسوں میں 20 فی صد اضافے کی تجویز پرغور، قومی و نجی ائرلائنزکی اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرائے میں اضافہ زیر غور ہے۔
کرایوں میں اضافے کا اطلاق اے سی سلیپر، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس کلاس سمیت اکانومی کلاس پر بھی ہوگا۔ حکام کو بھیجی گئی تجویز میں ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن کے مختصر سفر کے لیے بھی کرائے میں اضافہ شامل ہے۔ ائرلائنز کے بزنس کلاس سمیت اکانومی کی تمام اے تا زیڈ کلاس کے کرایوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر کرایوں میں اضافے کا مالی بوجھ زیادہ پڑے گا۔

دوسری جانب ایک ہفتے ہی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی من مانا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس نے اندرون شہر سفر کرنے والے مسافروں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات مزید 30 روپے مہنگا کرکے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کر لی۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے اضافے کا اعلان کردیا، اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 204 روپے 15پیسے ہو گئی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 181 روپے 94 پیسے مقرر کر دی گئی۔ اس حوالے سے وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر آج بھی 54 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، اوگرا کی آئندہ سمری جب آئے گی تو اس وقت تک نقصان اور بھی بڑھ جائے گا، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے۔
31 مئی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تیل کی قیمت بڑھانا ضروری تھا، ہمیں احساس ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا، مہنگائی پر عوام کو سبسڈی دیں گے، آٹے ، چینی، گھی، دال اور چاول پر سبسڈی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے سستا پیٹرول بیچ رہے تھے اس لیے ایران بھی پیٹرول نہیں دے رہا تھا، اگر 10فیصد اخراجات کم کردیں تو 4 ارب روپے کی بچت ہوگی، یہاں صرف ایک دن میں 4 ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) وزارت ریلوے کا کرایوں میں بڑی کمی کا فیصلہ، ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کے […]

  2. […] نیوز) ٹرین سروس متاثر ہونے پر اندرون ملک فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔کراچی اور لاہور کے درمیان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.